X
X

فیکٹ چیک: عمران خان نے نہیں کیا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان، وائرل دعوی غلط ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ عمران خانے نے پی ٹی آئی پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔ نا اور ہی شاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی کا پارٹی سربراہ بنایا گیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 8, 2023 at 05:18 PM
  • Updated: Jun 15, 2023 at 02:21 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں چل رہی مالیاتی بحران سیاسی گہما گہمی کے بیچ عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے بھی متعدد لیڈران نے گزشتہ روز پارٹی چھوڑ دی ہے۔ اب اسی سوشل میڈیا صارفین ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ عمران خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اور اب پارٹی کے نئے چیف شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ عمران خانے نے پی ٹی آئی پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔ نا اور ہی شاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی کا پارٹی سربراہ بنایا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’1اچانک بڑی خبر،عمران خان کی جگہ شاہ محمود قریشی پارٹی کا سربراہ مقرر،عمران خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا عمران خان نے پی ٹی آئی پارٹی کو چھوڑنے جیسا کوئی اعلان کیا ہے۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ عمران خان سے متعلق سب سے حالیہ خبر ہمیں بی بی سی اردو کی ویب سائٹ تین گھنٹے قبل شائع ہوئی ملی۔ 8جون کو شائع ہوئی خبر میں عمران خان کی پی ٹی آئی کا سربراہ بتایا گیا ہے۔ خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ پی ٹی آئی کی آفیشیئل ویب سائٹ پر بھی ہمیں چیئر مین کے عہدہ میں عمران خان کا ہی نام نظر آیا۔

مزید سرچ کرتے ہوئے ہم نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ کو اسکین کیا لیکن ہمیں وہاں ایسی کوئی معلومات نہیں ملی۔

وائرل کئے جا رہے دعوی کے ساتھ پی ٹی آئی لیڈر شاہ محمود قریشی کے ایک ویڈیو کا استعمال کیا گیا ہے۔

ان ویڈ ٹول کی مدد سے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا، سرچ میں ہمیں سماعہ ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی اور دیگر نیوز ویب سائٹ پر یہی ویڈیو 6 جون 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کی‘‘۔

اس معاملہ سے متعلق خبر ہمیں دنیا ٹی وی کی ویب سائٹ پر بھی ملی، 6 جون کو شائع ہوئی خبر کے مطابق،’’پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو کہنا چاہتا ہوں کہ انصاف کا جھنڈا آج بھی میرے ہاتھ میں ہے‘‘۔ اس خبر میں ہمیں کہیں بھی شاہ محمود قریشی کے پی ٹی آئی چیئر مین بننے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے آج ٹی وی کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ عمران خان نے نا ہی سیاست چھوڑی ہے اور نا اپنی پارٹی پی ٹی آئی سے استعفی دیا ہے۔ یہ دعوی بالکل غلط ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ عمران خانے نے پی ٹی آئی پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔ نا اور ہی شاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی کا پارٹی سربراہ بنایا گیا ہے۔

  • Claim Review : اچانک بڑی خبر،عمران خان کی جگہ شاہ چھوڑنے کا اعلان کردیا
  • Claimed By : Page HJFG
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later